بلوچستان کے عوام وطن عزیز سے محبت کرنے والے، تہذیب یافتہ، پرامن اور باکمال ہیں،ڈپٹی کمشنر پشین قائم خان لاشاری

جمعہ 4 مئی 2018 16:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشین قائم خان لاشاری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام وطن عزیز سے محبت کرنے والے، تہذیب یافتہ، پرامن اور باکمال ہیں۔

(جاری ہے)

ملک و قوم کی فلاح اور بقاء تعلیم سے ہی وابسطہ ہے جبکہ جدیدتعلیم وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ہمیں تعلیمی اداروں سے ملکر قوم کے معماروں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے بھر پور اقدامات کرنے ہو نگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ تعلیم پر توجہ دینے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں۔تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔تعلیمی اداروں میں بہتری لانے کے لیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہو گا تاکہ ہماری آنے والی نسل علم و قلم جیسی نعمت سے محروم نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :