Live Updates

عمران خان ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بری

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بری کردیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے خلاف ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر عمران خان کے پیش نہ ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک کے لیے موخر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔جمعہ کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس کیس سے بری کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں پر 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی تشدد ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے سیمیت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات