جنرل الیکشن 2018 کو شفاف بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے،الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2018 کو شفاف بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے مل کر کام کیا جائے تو بڑے سے بڑے کام کو کامیابی سے سرانجام دیا جاسکتا ہے۔بلوچستان میں شفاف انتخابات کی ذمہ داری ہماری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں الیکشن 2018 کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ریجنل الیکشن کمشنرز اور ضلعی الیکشن کمشنرز کی میٹنگ میں کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ الیکشن قریب ا رہا ہے جسکی بروقت تیاری کر کہ انتخابی عمل کو زیادہ سے شفاف اور غلطیوں سے پاک بنایا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں مختلف امور زیر بحث آہیں جن میں الیکشن مٹیریل کو پہنچھانہ، پولنگ اسٹیشنز کی حالت بہتر بنانہ اور سیکورٹی شامل تھیں۔ میٹنگ میں دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کے افسران اور ریجنل الیکشن کمشنرز نے شرکت کی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو مشکلات سے اگاہ کیا جن پر صوبائی الیکشن کمشنر نے جلد سے جلد اور بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔