Live Updates

محمد نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر کے خاندان کے خلاف دائر ایون فیلڈریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی

جمعہ 4 مئی 2018 17:22

محمد نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر کے خاندان کے خلاف دائر ایون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ان صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خاندان کے خلاف دائر ایون فیلڈریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔ استغاثہ کے آخری گواہ نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کے بیان پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جرح مکمل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ سماعت پر مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز آئندہ سماعت پر جرح کریں گے ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران خواجہ حارث نے نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کے بیان پر تسیر ے روز بھی جرح جاری رکھی ۔جس پر عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی گئی۔آئندہ سماعت پرمریم نواز اورکیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات