ہمیشہ اپنا مقام برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی‘ماریہ واسطی

جمعہ مئی 17:49

ہمیشہ اپنا مقام برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی‘ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہی ہوں او ر اس کے لئے میرے کئی ڈرامے اسوقت آن ائیر بھی ہیں جن کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اور اسی وجہ سے مجھے آج یہ مقام ملا ہے جس کو میں ہمیشہ برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی انہوں نے کہا کہ میں محنت سے اداکاری کرتی ہوں اور مستقبل میں بھی محنت سے ہی کام کروں گی انہوں نے کہا کہ مجھے کئی ڈراموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے صرف اچھی کہانی پر مبنی ڈراموں میں ہی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔