وزیراعظم ہاؤس کے عقب میں چوری کی دلیرانہ واردات

نامعلوم چور تندور کے تالے توڑ کر 20ہزار سے زائد کی رقم لے اڑے‘تاجروں کاچوروںکو گرفتار کرنے کا مطالبہ

جمعہ 4 مئی 2018 18:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) وزیراعظم ہاؤس کے عقب میں چوری کی دلیرانہ واردات ،کریم خان مغل کے تندور کے تالے توڑ کر چور 20ہزار سے زائد کی رقم لے اڑے،تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے چوروںکو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وزیر اعظم ہاؤس کے عقب میں واقع کریم خان مغل کا تندور کے تالے توڑ کر چوروں نے 20ہزار سے زائد کی رقم نقد اور قیمتی سامان لے اُڑے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کو سیکرٹریٹ ایراء میں بڑھایا جائے تاکہ شہر میں بڑھتی ہو ئی چوری کی ورداتوں کو روکا جاسکے

متعلقہ عنوان :