تر جمان الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خلائی مخلوق والے بیان کی سختی سے تردید کر دی

یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے، ملک کے انتہائی اہم آئینی منصب پہ فائض شخصیات کو الیکشن کمیشن ایسے بیانات سے گریز کا مشورہ دیتا ہے، محض مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہو جو آئین کے صریحاً منافی اور پاکستان کے آئین کا تمسخراڑانے کے مترادف ہو، الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے ترجمان الیکشن کمیشن کا بیان

جمعہ 4 مئی 2018 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) تر جمان الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خلائی مخلوق والے بیان کی سختی سے تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے، ملک کے انتہائی اہم آئینی منصب پہ فائض شخصیات کو الیکشن کمیشن ایسے بیانات سے گریز کا مشورہ دیتا ہے جو محض مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہو جو آئین کے صریحاً منافی اور پاکستان کے آئین کا تمسخراڑانے کے مترادف ہو، الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے۔

جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 2018کے عام انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے، آئین کے آرٹیکل 218کے تحت آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی فرائض منصبی ہے، الیکشن کمیشن 4مئی 2018 کے اس خبر جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کوئی خلائی مخلوق کرائیگی کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے، آئین کے آرٹیکل 218اور 220اور الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 11,10,9,8,6,5,4کے تحت الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے۔ ملک کے انتہائی اہم آئینی منصب پہ فائض شخصیات کو الیکشن کمیشن ایسے بیانات سے گریز کا مشورہ دیتا ہے جو محض مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہو جو آئین کے صریحاً منافی اور پاکستان کے آئین کا تمسخراڑانے کے مترادف ہو۔