نبیلہ حاکم علی شیخوپورہ میں خاتون وکیل کی اراضی پر قبضے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

جمعہ 4 مئی 2018 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی شیخوپورہ میں خاتون وکیل کی اراضی پر قبضے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔شرقپور شریف کی رہائشی ایڈووکیٹ صدیقہ بی بی بشارت حسین نے ساز باز کرکے زمین ہتھا لی ہے۔

(جاری ہے)

تفتیش میں صدیقہ بی بی مالک ثابت ہو کی ہے لیکن پولیس پھر بھی بشارت حسین کو سپورٹ کررہی ہے۔ناجائز قابض وکیل کی ہٹ دھرمی کے باعث خاتون وکیل در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔لہذا استدعا ہے کہ اس معاملے کی شاف انکوائری کی جائے اور ایڈووکیٹ صدیقہ بی بی کو انصاف فراہم کیا جائے۔