قصور،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری،6مجرمان اشتہاریوں سمیت17ملزمان گرفتار،منشیات اور نا جائز اسلحہ برآمد

جمعہ 4 مئی 2018 19:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،6مجرمان اشتہاریوں سمیت17ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کا آغاز کررکھا ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ رات ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کی گئیں، کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث6 اشتہاریوں کو گرفتار کیاگیا۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران4بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی2کلوگرام چرس اور35 بوتل ولائتی شراب برآمد کی ،اسی طرح3 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل برآمدکر کے مقدمات درج کیے گئے، قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئی4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :