سی ٹی ڈی کی سوات چپریال میں کارروائی،مبینہ دہشتگردگرفتار

جمعہ 4 مئی 2018 20:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) محکمہ انسداددہشتگردی خیبرپختونخوا نے سوات چپریال بازارمیں کارروائی کی ہے اورسکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث مبینہ دہشتگرد سید رحیم کوگرفتار کرلیاہے سی ٹی ڈی کے مطابق جب سوات میں2009میں حالات خراب ہوئے تو ملزم نے نظرآباد مٹہ میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی اس فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک زاہد رسول جاں بحق ہوگیاتھا ملزم کومزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔