گورنرخیبرپختونخوا سے کرک سے تعلق رکھنے والے خٹک اتحاد کے ایک وفد کی ملاقات

جمعہ 4 مئی 2018 20:42

گورنرخیبرپختونخوا سے کرک سے تعلق رکھنے والے خٹک اتحاد کے ایک وفد کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء)کرک سے تعلق رکھنے والے خٹک اتحاد کے ایک وفد نے رحمت سلام خٹک کی سربراہی میں جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں شریف حسن، محسن علی خان اور شمس الرحمن شامل تھے۔ وفد نے گورنرکو علاقے کے عوام کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے اس موقع پرعلاقے کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے وفد کواپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔