کھادی کے چھٹے فلیگ شپ اسٹور کا ملتان میں افتتاح

صوفیوں کے شہر میں محدود ایڈیشن لگژری کلیکشن متعارف کرادی

جمعہ 4 مئی 2018 20:42

کھادی کے چھٹے فلیگ شپ اسٹور کا ملتان میں افتتاح
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان میں اعلیٰ معیار کے مقبول عام فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ کھادی (Khaadi) نے ملتان میں اپنے بڑے اسٹور کے افتتاح کے دوران محدود ایڈیشن میں بغیر سلی نئی لگژری لان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ملتان میں کھادی کا جدید ترین اسٹور ملک میں اسکا چھٹا فلیگ شپ اسٹور ہے۔ ملتان میں ڈیزائن ہاؤس کے طور پر کھادی کے اس مرکز سے اسٹور کے ڈیزائن اور نفاست کا اظہار ہوتا ہے۔

کمپنی اس کشادہ جگہ پر آرٹ کا امتزاج رکھنے پر یقین رکھتی ہے اور یہاں معروف آرٹسٹ سہیل عبداللہ کے ڈیزائن سے مزین وال بھی شامل ہے۔ یہ اسٹور ملتان کے مشہور شاپنگ مقام گلگشت کالونی میں واقع ہے جہاں بغیر سلے ، فوری تیار، کڈز اور ہوم کٹیگری کے شعبوں میں ملبوسات دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

کھادی کا یہ فلیگ شپ اسٹور 20 ہزار اسکوائر فیٹ پر محیط ہے جس میں صارفین کی سہولت کے لئے خصوصی لفٹ اور ایسکے لیٹر بھی موجود ہیں۔

کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے بتایا، "ہم نے ملتان میں اپنے نئے اسٹور میں ملبوسات اور کپڑوں کی دیگر مصنوعات متعارف کرانے کا انتخاب کیا ہے۔ اس اسٹور اور یہاں ملبوستات کی کلیکشن ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم اپنے ریٹیل کے تجربے کی روشنی میں نئے رجحانات پیدا کررہے ہیں۔ ہم اہل ملتان کا اپنے فلیگ شپ اسٹور میں خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ملتان کی ریٹیل مارکیٹ میں ایک مرکز کے طور پر سامنے آئے گا۔" ملتان میں اس نئے فلیگ شپ اسٹور کھلنے سے سیلز کے شعبے میں براہ راست 25 افراد برسرروزگار ہوئے ہیں جبکہ انہیں کھادی کی جانب سے سیلز و ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :