پشاوربڈھ بیر کے علاقہ شیخ محمدی گریڈ سٹیشن میں موک ایکسرسائزکا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 20:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) کیپٹلسٹی پولیس آفیسر پشاورقاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبا ل کی نگرانی میں ایس پی صدر ڈویژن شوکت خان کی زیر قیادت دہشت گردی کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بڈھ بیر کے علاقہ شیخ محمدی گریڈ سٹیشن میں خصوصی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ، یاد رہے کہ موک ایکسرسائز شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پرماضی میں کئے گئے حملے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا، جس میں آر آر ایف، ایس سی یو، اے ٹی ایس، بی ڈی ایس ، لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگزکے علاوہ صدر ڈویژن کے پولیس افسران اور جوانوں نے بھر پور انداز میں حصہ لیا۔

دوران ایکسرسائز گریڈ سٹیشن کا محاصرہ کرکے عمارت میں موجود لوگوں اور پیسکو عملہ کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی مشق کی گئی۔

(جاری ہے)

خصوصی طور پر ترتیب دئے گئے موک ایکسر سائز میں سنائپر شوٹرزاور موٹر سائیکل سکواڈ نے بھی اپنے پیشہ ورانہ کارکردگی کا احسن طریقے سے مظاہرہ کیا۔ سنیفر ڈاگز کے ذریعے گریڈ سٹیشن کے حدود کی کلین سویپنگ، جبکہ گریڈ سٹیشن کے تمام عمارت اور ملحقہ احاطہ پردہشت گرد حملے کو ناکام بنانا بھی خصو صی موک ایکسر سائز کا حصہ تھا۔آخرمیںکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورنے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال اور ایس پی صدر شوکت خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :