سپیکراسدقیصر کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں الگ الگ دوتحاریک عدم اعتماد جمع

جمعہ 4 مئی 2018 20:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے فخراعظم وزیر اورتحریک انصاف کے منحرف ضیاء اللہ آفریدی نے سپیکراسدقیصر کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں الگ الگ دوتحاریک عدم اعتماد جمع کرادیں ۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ میں پہلے فخراعظم وزیر نے سیکرٹری کے دفتر میں اسدقیصر کے خلاف تحریک التواء جمع کرائی میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کیخلاف اس لئے تحریک اعتماد نہیں لائی جارہی کیونکہ وہ خودچاہتے ہیں کہ کوئی انہیں اقتدارسے علیحدہ کرے آخری وقت میں ایسانہیں کرنے دینگے لیکن دنیاکوبتائینگے کہ اس وقت حکومت خیبرپختونخوااسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکی ہے اس لئے سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے اس موقع پر میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے ضیاء اللہ آفریدی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے خلاف پہلے ہی گورنرکوخط لکھاجاچکاہے گورنر آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے پرویزخٹک سے اعتماد کاووٹ لینے کوکہیں لیکن اس وقت ایوان میں تحریک انصاف اپنی اکثریت کھوچکی ہے اس لئے اسدقیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بناکر دنیاکوبتائینگے کہ جو جماعت دوسروں کو اخلاقیات کا درس دیتی تھی وہ خود اخلاقیات پر پورانہیں اتررہی اگرتحریک انصاف کے دعوے حقائق پر مبنی ہیں تو اسے خودمستعفی ہوناچاہئے ۔