لاڑکانہ ،:ٹائر برسٹ ہونے کے باعث وین الٹ گئی،10افراد شدید زخمی

جمعہ مئی 20:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) قمبر شہدادکوٹ ضلع کے گاؤں بکھی کھاوڑ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں جیکب آباد ضلع کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے محمد پنہل سومرو، حسین بخش نوناری، سرفراز سولنگی، محمد اسماعیل چاچڑ، اربیلو کولاچی اور عمران تھیم کو لاڑکانہ شعبہ حادثات جبکہ دیگر زخمیوں کو قمبر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کے مطابق وہ جمعے کی نماز پڑھنے کے لیے پیر آف قمبر درگاہ وین پر آ رہے تھے کہ بکھی کھاوڑ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث وین الٹی گئی اور وہ زخمی ہوئے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :