خاران ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6مزدورہلاک ، ایک زخمی ہوگیا

جمعہ مئی 20:45

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) خاران کے علاقے میںنامعلوم مسلح افرادنے نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر کام کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6مزدوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق خاران شہر سے 90کلو میٹر دور لجے کے پہاڑی مقام پر نجی موبائل کمپنی کا ٹاور لگانے سے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6افراد فخر رفیق، جاویداحمد، امانت علی ، مظہر علی ، وقاص احمد ، شادی شہزادجاں بحق جبکہ فریال زخمی ہوگیاجاں بحق اورزخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے اوکاڑہ سے بتایا جاتا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر خاران مشتاق احمد ،تحصیلدار محمد ہاشم لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے نعشوں اورزخمی کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد اوکاڑہ روانہ کردی گئیں۔

لیویز نے نامعلو م افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔