تفتیش کے عمل کو شفاف بناکر ہی انصاف کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ، شعیب دستگیر
پولیس افسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر،انصاف کے اصولوں کے مطابق تفتیش مکمل کریں تاکہ کسی کیساتھ زیادتی نہ ہو،کارکردگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے پولیس افسران کو مزید کورسز کروائے جائینگے، آئی جی پی آزاد کشمیر
جمعہ 4 مئی 2018 22:31
(جاری ہے)
کسی بھی واقعہ کی تحقیقات کرنا انتہائی ذمہ داری کا کام ہے ،اگر تحقیقات کا معیار صحیح اور درست سمت میں نہ رکھا جائے تو کبھی عدل قائم نہیں ہو سکتا،تفتیشی آفیسران اپنے فرائض منصبی محنت، لگن ،دیانتداری اور ایمانداری سے سرانجام دیں تو بلاشعبہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنر ل پولیس آزادکشمیر شعیب دستگیر نے جمعہ کے روز پولیس ٹریننگ سکو ل مظفرآباد میں کورس برائے تفتیش پولیس ریکارڈکے حوالے سے تقریب تقسیم انعامات و سرٹیفکیٹس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عرفان مسعود کشفی نے بھی خطاب کیا ۔ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں2،3اور5ہزار کے نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ خالد چوہان ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس رینج سردار گلفرار ، پولیس آفیسران ، وکلاء، صحافی اور سول سائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس آزاد کشمیر شعیب دستگیر نے کہا کہ تحقیقات کرتے وقت انصاف کے اصولوں کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اپنے کام میں بہتری لائیں ، ادارے میں تبدیلی کا آغاز اور انجام ہم سے لوگوں پر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ ایک مسلسل عمل ہے ، کورس مکمل کرنے کے بعد بھی تربیت کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.