مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1070 ارب روپے شامل کر دئیے

جمعہ 4 مئی 2018 21:18

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1070 ارب روپے شامل کر دئیے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1070 ارب روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 6.01 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1070 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.08 فیصد تا 6.01 فیصد سالانہ کے حساب سے 1090 ارب 15 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 17 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ بینک نے 6.01 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 190 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 169 ارب 85 کروڑ روپے منطور کئے۔