نوشکی،ہسپتال میں اپریشن تھیٹر سمیت جدید سہولیات موجود نہیں ، عتیق بلوچ

ہسپتال میں کیڈرز کے ڈاکٹرز کی 29 آسامیاں پر صرف 4 ڈاکٹرز کے زریعے چلایا جارہا ہے،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

جمعہ 4 مئی 2018 22:16

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کمیٹی کے ممبر عتیق بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا یے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشکی میں مختلف کیڈرز کے ڈاکٹرز کی 29 آسامیاں ہے لیکن ہسپتال کو صرف 4 ڈاکٹرز کے زریعے چلایا جارہا ہے ہسپتال میں اپریشن تھیٹر سمیت جدید سہولیات موجود نہیں نہ ہی معمولی سے مرض کے لئے ہسپتال میں ادویات دستیاب ہے ہستپال میں مریضوں کے لئے صاف پانی تک دستیاب نہیں ایمرجسنی کے صورت میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے کئی مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے ہسپتال کے مسائل میں سرکاری سطح پر کوئی دلچپسی نہیں لی جارہی ہے نہ ہی نوشکی کے ہسپتال کی سیکرٹری صحت کی طرف سے کوئی توجہ دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا ہے نوشکی کے سرکاری آفسران سیاسی گروہ کے آلہ کار کے طور پر صرف کرپشن کے لئے سرگرم ہے غیر قانونی طریقے سے سیاسی مخالفین کی ٹرانسفر کی جارہی ہے جبک حقیقی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی نوشکی ہسپتال کے مسائل پر جلد توجہ نہیں دی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :