پولیو کی خطرناک بیماری کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اور والدین کی مشترکہ کو ششیں ناگزیر ہیں،عثمان محسود

جمعہ 4 مئی 2018 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرمردان محمد عثمان محسودنے کہا ہے کہ پولیو کی خطرناک بیماری کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اور والدین کی مشترکہ کو ششیں ناگزیر ہیں اور اس حوالے سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون سب کی ذمہ داری ہے ۔وہ اپنے دفتر میں محکمہ صحت مردان کی زیر اہتمام انسداد پولیو کے حصوصی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ صحت ، ڈبلیو ایچ او، سماجی بہبو د اور دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ مردان کے انتظامی افسران اور والدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیاکہ آنے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ سال تک کے چار لاکھ پانچ ہزار 554بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 1111 موبائیل ،93 فکسڈ،40 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 297 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پولیو ٹیموں کو تمام ضروری سہولیات بروقت مہیا کی جائیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا با ضابطہ افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :