Live Updates

راولپنڈی،قائد اعظم یونیورسٹی کی چیئر کا نام تبدیل کرکے تحریک لبیک یارسو ل اللہ پاکستان کا مطالبہ پورا کر دیا گیا ،مولانا محمد عبداللطیف قادری

جمعہ 4 مئی 2018 22:54

راولپنڈی،قائد اعظم یونیورسٹی کی چیئر کا نام تبدیل کرکے تحریک لبیک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) قائد اعظم یونیورسٹی کی چیئر کا نام تبدیل کرکے تحریک لبیک یارسو ل اللہ پاکستان کا مطالبہ پورا کر دیا گیا چار اطراف اذان، دورودہ و سلام سپیکر پر منظور کرانے پرمرکزی امیر تحریک لبیک یارسو ل اللہ پاکستان علامہ خادم حسین رضوی سر پر ست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری، پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری، شیخ اظہر محمود، انجینئر حفیظ اللہ علوی، ڈاکٹر شفیق امینی، علامہ وحید نور، مولانا فاروق الحسن سمیت تمام قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کروڑوں مسلمانوں کے دل قائدین نے جیت لئے ہیںا ن خیالات کااظہار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے میڈیا کورآڈینیٹر مولانا محمد عبداللطیف قادری نے ادارہ تعلیم الاسلام جامع مسجد غوثیہ موہری غزن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئر کا نام تبدیل کرنے سے قادیانیت نوازی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وطن عزیز میں حوصلہ شکنی ہو گی اور اس فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کے دل قائدین نے جیت لئے ہیں اس وقت تمام عشقان رسول کی نظریں تحریک لبیک یارسو ل اللہ پاکستان پر ہیں تحریک لبیک یارسو ل اللہ پاکستان واحد جماعت ہے جو ملک میں اس وقت نظام مصطفی کے عملی نفاذ کیلئے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تحریک نہ چلتی تو قادیانیت آگے بڑھتی اور ملک میں کلیدی عہدوں سمیت اسمبلیوں میں پہنچ جاتی انہوں نے کہ مرکزی قائدین کے فتویٰ کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے نا دانستہ کلمات کہنے پر توبہ کر لی ہم اس جرات پر اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات