سونم اور کرینہ کا ’تعریفاں‘ مختلف انداز سے فلمانے کی کوشش

جمعہ مئی 23:09

سونم اور کرینہ کا ’تعریفاں‘ مختلف انداز سے فلمانے کی کوشش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) بولی وڈ میں آئٹم سانگز فلم میں ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، گزشتہ ایک دہائی سے ہر فلم کو مصالحے دار بنانے کے لیے ایسے گانے شامل کرنے کی روایت ہے۔ آئٹم سانگ کا نام آتے ہی اکثر لوگ یہی خیال کرتے ہیں کہ کوئی خوبرو اداکارہ کئی بولڈ معاون اداکاراوں کے ساتھ مختصر لباس میں رقص کرتی نظر آئینگیتاہم کچھ گانے ایسے بھی ہیں، جن میں تمام تر مصالحہ اور مزہ ایک ہی مرکزی و بولڈ اداکارہ کے گرد گھومتا ہے۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ کی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا منفرد آئٹم گانا ’تعریفاں‘ دیگر گانوں سے کسی حد تک مختلف ہے۔سونم کپور، کرینہ کپور، سورا بھاسکر اور شیکھا تلسانی کی کامیڈی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ ، جس کا پہلا ٹریلر گزشتہ ماہ 25 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، کا پہلا گانا بھی جاری کردیا گیا۔’تعریفاں‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں کرینہ، سونم، سوارا اور شیکھا کے بولڈ انداز کو ایسے فلمایا گیا ہے، جس انداز میں زیادہ تر گانوں میں لڑکوں کو دکھایا جاتا ہے۔گانے میں روایتی انداز کو بدلتے ہوئے عورتوں کی حکمراں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، اسی وجہ سے بولڈ انداز میں رقص کرتی چاروں سہیلیوں کے گرد لڑکوں کے ٹولے نظر آتیہیں۔۔

متعلقہ عنوان :