
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
ہفتہ 5 جولائی 2025 19:31

(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سی او او سمیر احمد سید نے کی، بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیا اورچیئرمین کے مشیر بلال افضل بھی شریک ہوئے۔
طارق سرور (بہاولپور ریجن)سجاد کھوکر (اے جے کی)ظفر اللہ(ڈی ایم جی)اور خواجہ ندیم (لاہور)میٹنگ میں موجود رہے، ندیم عمر (کراچی) گل زادہ (پشاور)اور تنویر احمد(لاڑکانہ)نے ویڈیو کال پر جوائن کیا۔پی سی بی آفیشلز نے شرکا کو بتایا کہ تعداد کے بجائے کوالٹی کو ترجیح دیتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد 18 سے کم کر کے 8 کی جا رہی ہے، گریڈ ٹو حنیف محمد ٹرافی کا انعقاد ہوگا، اس کی دونوں فائنلسٹ ٹیمیں بھی فرسٹ کلاس ایونٹ میں جگہ بنا لیں گی، گریڈ ٹو سے باہر سائیڈز کے غیرمعمولی پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی میں بطور مہمان پلیئر حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2023-24 کے سیزن میں لاہور بلوز 99، سیالکوٹ 90، پشاور 89، اسلام آباد 87، ایبٹ آباد 84 اور بہاولپورکی ٹیم 82 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی، یہ 6 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں براہ راست حصہ لینے کی اہل ہوں گی، یوں گریڈ ٹو کا فائنل نہ کھیلنے پر 21 ٹائٹلز جیتنے والی کراچی کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار قائد اعظم ٹرافی سے باہر ہونے کے قریب پہنچ گئی۔گزشتہ سیزن میں کراچی اور لاہور کی 2،2 سائیڈز شریک ہوئی تھیں، لاہور کی ایک ٹیم باہر ہوگئی، راولپنڈی کو بھی براہ راست جگہ نہ مل سکی، میٹنگ کے دوران گرماگرمی بھی ہوئی، کراچی ریجن نے صدر ندیم عمر نے اپنا اختلافی نوٹ درج کرایا، طارق سرور کی ایک اعلی آفیشل سے تکرار ہوئی تاہم بعد میں معاملہ حل کر لیا گیا۔حالیہ فیصلوں کے حوالے سے کراچی کرکٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2023-24 سیزن میں کراچی کی ٹیموں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کھیل پیش کیا تھا، قائد اعظم ٹرافی، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹائٹلز جیتے، قومی ون ڈے کپ کا فائنل کھیلا، انڈر 19 ون ڈے کپ میں فتح حاصل کی جبکہ سہ روزہ اور انڈر 17 کے فائنل میں حصہ لیا۔گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سلیکشن معاملات میں بورڈ کی مبینہ مداخلت بنی، بعض کرکٹرز کو بطور گیسٹ دیگر ٹیموں میں شامل کرا دیا گیا جبکہ سعود شکیل اور شان مسعود کو ابتدائی میچز کھیلنے کی اجازت نہ ملی، ملک کے سب سے بڑے شہر کی ڈومیسٹک ایونٹ میں نمائندگی نہ ہونا ظلم ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
-
شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا
-
محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد
-
جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.