پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:19

پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ ڈھانچیمیں 6 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس میچوں کے لیے کوالیفائی کریں گی اور یہ وہ ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی سے پہلے 12ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی کھیلیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوں گی اور ریجنل اور محکمہ جاتی ٹیموں کے مقابلے الگ الگ ہوں گے۔مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں پچز اور گراونڈز کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، کوالٹی اور مسابقتی کرکٹ پر مزید توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیموں کے کوچز میں بھی ردوبدل کا امکان ہے، بعض کوچز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوگی اور نئے کوچز کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔پی سی بی کے اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔