شاہین آفریدی نے بیٹے عالیار کا پہلا قدم اٹھانے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

لاہور قلندرز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے صف اول کے فاسٹ بولر نے اپنے ننھے بیٹے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اب چلنے لگا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 جولائی 2025 12:49

شاہین آفریدی نے بیٹے عالیار کا پہلا قدم اٹھانے کی خوبصورت ویڈیو شیئر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر کے ذریعے اپنی سوشل میڈیا فیملی کو دلچسپ ٹریٹ دی ہے۔ 
شاہین شاہ آفریدی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے خاندان سے متعلق دلچسپ اپ ڈیٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ 
لاہور قلندرز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے صف اول کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ننھے بیٹے عالیار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اب چلنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

 
ویڈیو میں شاہین آفریدی کے ساتھ ان کی اہلیہ کے علاوہ ان کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 
ویڈیو خوبصورت سرسبز میدانی علاقے میں بنائی گئی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے کے لیے بھارتی فلم ’ اکیلے ہم اکیلے تم‘ کے گیت ’تو میرا دل، تو میری جان‘ کا استعمال کیا ہے۔ 

 
اس ویڈیو کو شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔