شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک

آل راؤنڈر بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 جولائی 2025 12:58

شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2025ء ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری لندن میں کی جائے گی، آل راؤنڈر بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈ کی ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کندھے کی سرجری کے بعد مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 10 میں شاداب کی زیر قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع نہیں کر سکی تھی۔ 
شاداب کو دورہ نیوزی لینڈ اور پھر بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں کپتان سلمان علی آغا کا نائب بنایا گیا تھا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے بنگلا دیش سے ہوم سیریز کے تین میچز میں 4 وکٹیں لیں اور 2 اننگز میں 55 رنز بنائے، اب رواں ماہ گرین شرٹس کو جوابی ٹور کرنا ہے، البتہ ٹیم میں شاداب شامل نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں۔