پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے

ہفتہ 5 جولائی 2025 19:51

پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے اہم قدم اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو شیڈول ہیں۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل نہ کرنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔