پاکستان کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ کے مطالبات پورے نہ ہوئے

7مئی سے شٹر ڈاؤن اور ہڑتال سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی کیمپ کے انعقاد کا اعلان

جمعہ 4 مئی 2018 23:46

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ نے اپنے مطالبات کے حق میں 7مئی سے شٹر ڈاؤن اور ہڑتال سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا اس حوالے سے اجلاس چیئر مین حاجی صدیق اللہ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ تحصیل تنگی کی صدر حاجی محمد آصف سرڈھیری سے محب خان ، رحمت اللہ ، ہول سیل کیمسٹ کے صدر رضا محمد ، عبد الوہاب ، عدنان خان ، حضرت علی، محمد سلیم عمر زئی، حاجی لعل زادہ ، ظہیر خان، ارشد علی اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلا س میں ڈرگٹ ایکٹ 1976میں ترامیم سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا او ر ایچ آر اے و ایچ سی سی ضلع انتظامیہ کے چھاپوں اور کیمسٹوں ، ڈینٹل کلینکس ، لیبارٹریز ، ایکس رے والوں کو حراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر ترامیم واپس لینے اور ڈرگ ایکٹ کو اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی چیئر مین محمد اسماعیل کی ہدایت کے مطابق 7مئی سے ضلع چارسدہ میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال و شٹرڈاؤن شروع کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اور فاروق اعظم چوک میں صبح 9بجے سے 12بجے تک احتجاجی کیمپ لگا یا جائے گا اسی طرح 8مئی کو عمر زئی 9مئی کو تنگی 10مئی کو جمال آباد ہر چند 11مئی کو تحصیل شبقدر میں احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :