راولپنڈی،مسلح ملزمان کا سمیٹکس کی دوکان سے گن پوائنٹ پر 75 ہزار ، موبائل فون چھین کر فرار

جمعہ 4 مئی 2018 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے ٹرانسفارمرچوک میںکاسمیٹکس کی دوکان پرمسلح ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان گن پوائنٹ پر 75 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے،اطلاعات کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سوار ارشد کی دکان میں گن پوائنٹ پرنقدی اورموبائل چھین کر فرار ہو گئے ڈکیتی کی واردات پر مقامی تاجروںنے سڑک بلاک کرکے زبردست احتجاج کیااور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی تاجروں نے کہا کہ صادق آباد پولیس ملی بھگت سے صادق آباد کا علاقہ ڈکیتوں ، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے مقدمات درج کرنا تو درکنار پولیس درخواست لینا بھی گوارا نہیں کرتی تاجروں نے الزام لگایا کہ ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوںمیں پولیس خود پشت پناہی کر رہی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی ڈکیتی ، چوری اور رہزنی کی واردات میں تھانہ صادق آباد کا گھیرائو کیا جائے گا ۔