عشق کے جنون میں سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی قید سے رہا

ذیشان کو تقریباً ایک ماہ بعد لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے حوالے کردیا گیا

اتوار 5 جولائی 2026 20:35

عشق کے جنون میں سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی قید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تقریبا ایک ماہ بعد رہا کرکے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے حوالے کر دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آزاد کشمیر کے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے رہا کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ذیشان میر مقبوضہ کشمیر کی رہائشی لڑکی ارم بانو سے ملاقات کے لیے اڑی پہنچا تھا، جہاں تقریبا ایک ماہ قبل بھارتی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔نوجوان کی گرفتاری کا معاملہ پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی حکام کے ساتھ بھی اٹھایا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحقیقات کے بعد ذیشان میر اور ارم بانو کے درمیان تعلق اور محبت کی حقیقت کو تسلیم کیا، جس کے بعد نوجوان کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد ذیشان میر کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔