راولپنڈی پولیس نے قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 5 جولائی 2026 21:03

راولپنڈی پولیس نے قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو گرفتار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2026ء) راولپنڈی پولیس نے قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا، آخری مفرور حوالاتی اسد کی گرفتاری کے بعد پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کے فوری بعد راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مفرور حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر 14 میں سے 13 مفرور حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ مسلسل جاری کارروائی کے دوران آخری مفرور حوالاتی اسد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آخری ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ہی سرچ آپریشن اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سینئر افسران کی مؤثر حکمت عملی، مربوط منصوبہ بندی اور پولیس ٹیموں کی مسلسل کوششوں کے باعث تمام مفرور حوالاتیوں کو قلیل وقت میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :