خاران میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے ، مزدور کے قتل میں ملوث افراد کو ہر قیمت پر کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خاران میں ٹارگٹ کلنگ کے واقع میں محنت کشوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے شکست خوردگی کا شکار ہیں اور بوکھلاہٹ میں عوام کو تقسیم اور انہیں آپس میں دست و گریباں کرنے کی سازش میں مصروف ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام رواداری اوربھائی چارہ کی مستحکم روایات او راقدار کے امین ہیں اور وہ کبھی دشمن کی چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مزدور کے قتل میں ملوث افراد کو ہر قیمت پر کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دیں گے ۔