سماجی کام انسانیت کے ساتھ ہمدردی اور شفقت کا نتیجہ ہے، اکشے کمار

ہفتہ 5 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کا سماجی کام انسانیت کے ساتھ ہمدردی اور شفقت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ خدا نے انہیں شہرت، پیسہ اور سیلبرٹی سٹیٹس دیا ہے اور میں جو کرتا ہوں اسے نوجوان پسند کرتے ہیں لہذا مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی سماجی مقصد کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کھڑے ہونا اور طاقت کو استعمال کرنا ہے، میرے سماجی کام انسانیت کے ساتھ ہمدردی اور شفقت کا نتیجہ ہے میں مسائل پر جو محسوس کرتا ہوں ان پر بات بھی کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلموں سے پیشہ اور شہرت حاصل کرتے ہیں ساتھ ہی معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنا بھی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ اداکار اکشے کمار فلم ’’گولڈ‘‘ اور ’’ہائوس فل 4‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :