حوثی ملیشیا کا اقتدار وحشت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،امریکی سفیر

حوثیوں کے سعودی سرحدوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں،ایران باغیوں کو ایک آئینی حکومت کیخلاف مسلح مدد فراہم کر رہا ہے،انٹرویو

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) یمن میں امریکا کے سفیر میتھیو ٹولر نے کہا ہے کہ حوثیوں کے زیر نگین علاقوں میں جنگجو ملیشیا کا اقتدار یمنی عوام کیلئے وحشت کے سوا کچھ اور نہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے یمن میں تعینات امریکی سفیرسفیر میتھیو ٹولر نے کہا کہ امریکا روزمرہ کی بنیاد حوثیوں کی وسیع کرپشن،شہری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرتا ہے،جنگجو ملیشیا کو نیک نیتی کیساتھ مذاکرات کی میز سجانی چاہئے تاکہ تمام یمنی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے،یمن کے حوثی باغی کرپشن اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران انہیں باغیوں کو ایک آئینی حکومت کیخلاف مسلح مدد فراہم کر رہا ہے،ہم حوثیوں کی جانب سے سعودی سرحدی علاقوں میں نہتے شہریوں کو بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کا کسی کو کچھ فائدہ نہیں،ان سے صرف بحران کو طول مل رہا ہے۔