فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کی عکسبندی 13مئی سے شروع کی جائے گی

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کی عکسبندی 13مئی سے شروع کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز ایکتا کپور کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ فلم ’’بوس: ڈیڈ/ الائیو‘‘ کے بعد ایک بار پھر فلم’’’مینٹل ہے کیا ‘‘ میں اداکار راج کمار رائو کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے حد خوش ہیں جس کی عکسبندی 13مئی سے شروع کی جائے گی، فلم کی کہانی نہ ہی کامیڈی اور نہ ہی نفسیاتی تھرلر پر مبنی ہے لیکن اسے کامیڈی تھرلر فلم کہا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار راج کمار رائو کے ساتھ اداکارہ کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :