وزیراعظم نے نارو وال اور پسرور میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دو اہم روڈمنصوبوںکا سنگ بنیاد رکھ دیا
یہ منصوبے نارووال ، لاہور ، سیالکوٹ چار رویہ موٹروے لنک ہائی وے اور سیالکوٹ پسرور شاہراہ کے توسیعی ہیں،73کلومیٹر طویل چار رویہ ہائی وے کی تعمیر سے لاہور اور نارووال ضلع کے درمیان مسافت اور سفرکا دورانیہ کم ہوجائے گا
ہفتہ 5 مئی 2018 15:30
(جاری ہے)
نارووال اس وقت نیشنل ہائی وے نیٹ ورک سے منسلک نہیں ہے جس کی وجہ سے ناقص ٹرانسپورٹیشن اور یہ علاقہ تنہا اور نظرانداز ہورہا تھا ۔
یہ علاقہ اہم جغرافیائی اہمیت کا حامل اورمعیاری زرعی مصنوعات بشمول امرود،کینو اور لائیو سٹاک کی برآمدکی وسیع صلاحیت کا حامل ہے۔ اس شاہراہ سے اقتصادی بہتری اورروزگارکے نئے مواقع میسر آسکیں گے۔ چاررویہ ڈیول کیرج وے منصوبہ نارووال ، نارنگ منڈی اوراس کے گردونواح کے علاقوں کو لاہور، سیالکوٹ موٹروے لنک ہائی وے سے ملائے گا، تیز ترین ٹرانسپورٹیشن کی دستیابی سے زراعت، اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ نارووال بائی پاس جو رنگ روڈ کا حصہ ہے اس سے نارووال شہرمیں ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا اورشکرگڑھ اور پسرورکیلئے بلاتعطل سفری سہولیات مہیا کرے گا، تقریباً15 لاکھ کی آبادی اس منصوبہ سے مستفید ہوگی۔ 11 ہزار گاڑیاں روزانہ اس سیکشن سے گزریں گی اور لاہور اور نارووال کے درمیان سفر کے دورانیہ میں ایک گھنٹہ کی کمی آئے گی۔ اس منصوبے پر16 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔56.6کلومیٹر طویل سیالکوٹ پسرور روڈ ضلع سیالکوٹ کا اہم روڈ لنک ہے جو آبادی کے دو بڑے مراکز اور اس سے ملحقہ علاقوں کوسفری سہولیات مہیا کرے گا۔ اس وقت اس دو رویہ ہائی وے پر12 ہزار گاڑیاں یومیہ گزرتی ہیں اور یہاں ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے، حادثات کی شرح بھی زیادہ ہے اورماحولیاتی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اس روڈ کی ڈیولائزیشن اوربحالی سے محفوظ اورمناسب ٹرانسپورٹیشن کی سہولت ملے گی، نکاسی آب اور پانی کے راستوں کے سٹرکچر میں بہتری سے سیلاب کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے 20لاکھ افراد استفادہ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.