موجودہ دور اقتدار میں صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے جو بھی تعلیم وصحت کے شعبوں کی پالیسیز شروع کیں ان کا خاتمہ کوئی نہیں کرے گا،وزیر اعلی سندھ

ہفتہ 5 مئی 2018 17:48

موجودہ دور اقتدار میں صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے جو بھی تعلیم وصحت ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور اقتدار میں صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے جو بھی تعلیم وصحت کے شعبوں کی پالیسیز شروع کیں ان کا خاتمہ کوئی نہیں کرے گا۔ مجھے اس مقام پر لانے میں میرے والدین کا کلیدی کردار رہا ہے، ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو جلسے کرنے کی اجازت ہے۔

ترجمان وزیراعلی ہائوس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نارائن جگن ناتھ ویدیا ہائی اسکول (این جے وی)کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ نے بغیر پروٹوکول کے این جے وی اسکول کا دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کے اسکول پہنچے پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اسکول کے پرنسپل نے انہیں کلاسوں کا معائنہ بھی کروایا جہاں پر انہوں نے کورس کے متعلق بچوں سے بات چیت کی اور پیار بھی کیا۔ وزیراعلی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اور استاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے، انھوں نے کہا کہ کئی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ این جے وی اسکول کا دورہ کروں لیکن مصروفیات کے باعث نہیں کرسکا، این جے وی کے طلبا پاکستان کے مسقبل کے معمار ہیں انھوں نے پوری دنیا میں کام کمایا، اس اسکول کی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے جس نے بڑے بڑے سیاستدان، انجنیئر اور ڈاکٹرز اس ملک کو دیے اور وہ آج اپنا اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این جے وی اپنے وقت کا بہترین تعلیمی انسٹیٹوٹ تھا اور مجھے امید ہے کہ یہی روایت آج کے طلبا بھی برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی سڑکیں اور دیگر انتظامات دیکھ کر مجھے دلی و روحانی سکون پہنچا ہے اور مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہیں، ہماری نجی شعبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اچھی مثال ہونے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو یقین بھی دلایا کہ مزید حکومت سندھ آپ لوگوں کی مدد کرتی رہے گی۔