Live Updates

پیپلزپارٹی نے سندھ میں کرپشن کر کے اداروں کو تباہ کردیا ہے ، صداقت علی جتوئی

ہفتہ 5 مئی 2018 18:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر وسا بق سینیٹر صداقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کی بجاء آصف زرداری کی خدمت میں مصروف ہے پانی کی کوئی کمی نہیں لیکن جان بوجھ کر پانی بند کیا گیا ہے آبادگاروں کے فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور لوگوں کے پاس پینے کا پانی موجود نہیں ہے بلاول اپنی حکومت کی دس سالہ کارکردگی بیان کرنے کی بجاء مخالفین پر الزامات لگاکر اپنی جان چھڑا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کائونسل شاہ پنجو میں مختلف برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیاز احمد برڑو ، رفیق احمد جتوئی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پورے ملک میں ایک مضبوط اور منظم جماعت بن چکی ہے چیئرمین عمران خان سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری کے عتاب سے نکالنے کے لیے جلد سندھ کے دورے کریں گے سندھ کے لوگ عمران خان کو نجات دھندہ سمجھتے ہیں سندھ کے لوگوں پر آصف زرداری اور کے حواریوں نے جتنے ظلم کیے ہیں ان سب کا ازالہ کیا جائے گا تحریک انصاف کی حکومت میں آبادگاروں پر لاٹھیاں نہیں برسائی جائیں گی عمران خان نے موروثی سیاست کا خاتمہ کیا اور نواز زرداری کی یاری کو بھی عوام کے سامنے بینقاب کیا عمران خان اس ملک کو ایک نظام دینا چاہتے ہیں جو امیر اور غریب کے لیے ایک ہی ہوگا سندھ کی عوام اس بار اپنا فیصلہ خد کرے ، میہڑ کے ایم پی اور صوبائی وزیر سولر سسٹم پروجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ہم چیف جسٹس آف پاکستان ، چیئرمین نیب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بات پر نوٹس لیکر کاروائی کی جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات