Live Updates

مینار پاکستان جلسہ نے آئندہ پی ٹی آئی کی کامیابی پر مہر لگاد ی،بیرسٹر سلطان

جلسے کے آفٹر شاکس آزاد کشمیر میں بھی محسوس ہونے لگے ہیں،سابق وزیر اعظم

ہفتہ 5 مئی 2018 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر عمران خان کے تاریخی جلسے نے اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر مہر لگا دی ہے اس جلسے کے آفٹر شاکس آزاد کشمیر میں بھی محسوس ہونے لگے ہیں آزاد کشمیر میں لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں سابق امیدوار چوہدری محبوب اصغر کی شمولیت بھی اسی کا تسلسل ہے ان کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت سے حلقہ چکسواری میں تحریک انصاف کو ایک نئی طاقت ملے گی آزاد کشمیر کی حکومت عدم استحکام کا شکار ہے کبھی اسمبلی توڑنے اور کبھی عدم اعتماد کی بازگشت سنائی دیتی ہے قصہ مختصر یہ ہے کہ راجہ فاروق حیدر کا قصہ ختم ہونے کو ہے آج ہوا یا کل ہوا پاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی الیکشن کروائے جائیں ستر سالوں سے ہمارے انتخابات کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ساتھ الیکشن ہونے سے یہاں دھاندلی اور چور دروازے سے اقتدار کے حصول کے راستے بند ہو جائیں گے عمران خان اقتدار اور اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کے حق میں ہیں جس کا واحد ذریعہ بلدیاتی انتخابات ہیں آزاد حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے لیکن ہم حکومت کو ایسا نہیں کرنے دیں گے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کر لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان آباد حلقہ چکسواری میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محبوب اصغر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ نما تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جسکی صدارت خان آباد یونین کونسل کے سابق چئیرمین چوہدری بھارو نے کی۔اس موقع پر مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور چوہدری محبوب اصغر سابق جسٹس چوہدری مشتاق سابق مشیر حکومت چوہدری شعبان باوا شریف چوہدری محمد اکرم نمبردار ابرار نیاز محسن علی اور دیگر نے خطاب کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب خان آباد پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کی گئیں بیرسٹر سلطان زندہ باد سے فضائیں گونج اٹھیں اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری صابر دین ،چوہدری سجاول ،میاں زوالفقارکے علاوہ حلقہ چکسواری کے سینکڑوں کارکنوں نے پی ٹی آئی کشمیرمیںشمولیت کا اعلان کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی الیکشن کروائے جائیں ستر سالوں سے ہمارے انتخابات کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ساتھ الیکشن ہونے سے یہاں دھاندلی اور چور دروازے سے اقتدار کے حصول کے راستے بند ہو جائیں گے عمران خان اقتدار اور اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کے حق میں ہیں جس کا واحد زریعہ بلدیاتی انتخابات ہیں آزاد حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے لیکن ہم حکومت کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔راٹھور
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات