گووندا کے فلم’’رنگیلا راجا ‘‘ کے 2 کرداروں کی جھلک جاری

ہفتہ 5 مئی 2018 18:51

گووندا کے فلم’’رنگیلا راجا ‘‘ کے 2 کرداروں کی جھلک جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار گووندا کی نئی فلم’’’رنگیلا راجا ‘‘ کے 2 کرداروں کی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گووندا ہدایتکار پہلاج نہالانی کی نئی فلم ’’ رنگیلا راجا‘‘میں 4 کردار ادا کریں گے جن میں سے ان کے 2کرداروں وجے ملیا ( Vijay Mallya) اور بابا رام دیو کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ فلم میں 3نئی اداکارائیں متعارف کرائی جائیں گی لیکن اس حوالے سے ابھی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :