ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں ریلی نواز شریف کے مانسہرہ جلسہ میں شرکت کیلئے (کل) روانہ ہو گی

ہفتہ 5 مئی 2018 21:07

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں ریلی (کل) اتوار کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مانسہرہ جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گی۔ صبح 10 بجے تحصیل حویلیاں ایبٹ آباد اور گلیات کے کارکن پبلک سکول میں جمع ہوں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مانسہرہ جلسہ عام میں شرکت کیلئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں کارکنوں کی ریلی 10 بجے ایبٹ آباد سے روانہ ہو گی، ریلی میں گلیات اور تناول سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

اس سلسلہ میں ریلی میں شامل ہونے کیلئے حویلیاں کے کارکنوں کو پبلک سکول میں جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں سے ایک بڑا جلوس مانسہرہ میں جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہو گا۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کریں گے۔