تاجربرادری رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی اورمصنوعی قلت پید ا کرنے سے اجتناب کریں،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس

ہفتہ 5 مئی 2018 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے تاجربرادری کو رمضان المبارک کے مقدس اوربابرکت مہینے میںرضاکارانہ طور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھنے ،خود ساختہ مہنگائی،ناجائزمنافع خوری اور مصنوعی قلت پید ا کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ حکم عدولی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کسی بھی سخت اقدام سے گریز نہیں کرے گی،اسی طرح ماضی کے برعکس امسال رمضان میں سرکاری نرخنامے پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لئے پرائس کنٹرول ڈسک بنایا گیاہے جبکہ انتظامی ٹیموںکے علاوہ رضاکاروں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دینے اور عوامی شکایات پر فی الفور کارروائی کے لئے جگہ جگہ ایمرجنسی نمبرات چسپاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو یہ انتباہ انہوں نے کوہاٹ میںرمضان المبارک کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کے ایک خصوصی اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے دیا ۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر لاچی سمیع الرحمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ اور مختلف تاجر یونینوںکے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں رمضان پیکج کے تحت چاول سیلہ کائنات کا نرخ128روپے فی کلو، چاول سیلہ کرنل نمبر1کا 115روپے فی کلو،چاول سیلہ نمبر2کا105روپے فی کلو،چاول باسمتی نمبر1کا120روپے فی کلو،چاول باسمتی ٹوٹاکا70روپے فی کلو، چاول ایری نمبر6کا45روپے فی کلو،چاول جوشی کا45روپے فی کلو،چنا سفید نمبر9mm1کا155روپے فی کلو،چنا سفید نمبر8mm2کا140روپے فی کلو،چنا سفید نمبر3کا 100روپے فی کلو،دال چنا نمبر1کا110روپے فی کلو،دال چنا نمبر 2کا90روپے،مالکہ مسورکا75روپے فی کلو، لوبیا چائنا نمبر 1کا107روپے فی کلو، لوبیا چائنا نمبر 2کا88روپے فی کلو،دال ماش دھوتی نمبر1 کا135روپے فی کلو،دال ماش دھوتی نمبر 2کا115روپے فی کلو،دال ماش قورمی چھلکا کا 105روپے فی کلو،دال مونگ دھوتی کا90روپے فی کلو،دال مونگ سبزموٹی کا 95روپے فی کلو،دال مونگ سبز باریک کا 90روپے فی کلو،مونگ سالم سبز موٹی وباریک کا 80روپے فی کلو، بیسن دال چنا نمبر 1کا 110روپے فی کلو،بیسن دال چنا نمبر2کا80روپے فی کلو،میدہ اور سوجی کا45روپے فی کلو کینیاچائے نمبر1کا620روپے فی کلو، دودھ کا80-95روپے فی لیٹر، دہی کا90روپے فی کلو، دودھ پتی پختہ چائے فی کپ کا 20روپے،چائے سادہ فی کپ کا15روپے،تندوری روٹی (160)گرام کا 10روپے،چپلی کباب کا 280روپے فی کلو، سیخ کباب کا 110روپے فی درجن،چھوٹا گوشت (بکرا) کا700روپے فی کلو،موٹا گوشت کا 320روپے فی کلو،مچھلی تازہ کا220روپے فی کلو،پکی مچھلی کا 350روپے فی کلو، سپیشل مکس مٹھائی کا 350 روپے فی کلو،سادہ مکس مٹھائی کا 240روپے فی کلو، بریڈسادہ 700گرام کا60روپے فی پیکٹ،بریڈملکی800گرام کا65روپے فی پیکٹ،سموسہ کا 10روپے فی عدد اور پکوڑہ کا180روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔

تمام دکانداروں کو نرخنامے پر مکمل عملدرآمد اوراسے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے جبکہ انتظامی افسران کو روزمرہ کی بنیاد پر بازاروں پرباقاعدگی سے چھاپے مارنے اور عوام کواشیائے خوردونوش کی حفظا ن صحت کے اصولوں کے مطابق مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔