کوئٹہ ، بلوچستان متحدہ محاذ کا خاران میں چھ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ مذمت

بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، میر شمس مینگل

ہفتہ 5 مئی 2018 23:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے وائس چیئرمین میر شمس مینگل نے خاران میں چھ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم چیف جسٹس کی جانب سے از خود نوٹس خوش آئند اقدام ہے بلوچستان متحدہ محاذ تخریب کاروں اور دہشت گردوں کی ہر فورم پر مقابلہ کر تی ہے بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنا انتہائی بزدلانہ فعل ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ خاران میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کا نہیں بلکہ پورے ملک کا قتل ہوا ہے جن لوگوں نے مزدوروں کو قتل کیا انہوں نے مزدوروں کو نہیں بلکہ پوری انسانیت کا قتل کیا ہے مزدوروں کی کوئی قوم ‘ مذہبی سے تعلق نہیں بلکہ وہ محنت کش ہوتا ہے اور کسی بھی طبقہ کا پارٹی سے ان کا تعلق نہیں ہوتا مزدوروں کے خون سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا جس سینیٹر کا خاران میں ٹاور پر ترقیاتی کام جاری تھا جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا بھی مقدمہ ان کے خلاف درج کیا جائے انہوںنے کہا ہے کہ متحدہ محاذ لیبر ونگ خاران میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرے گی ہم سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں ان جیسے واقعات کی مذمت کرے ۔