پر امن پاکستان افغانستان اور جنوبی ایشیاء کی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے

ْچیف ایڈوائزر وزیراعظم ترکی کااستنبول کے شہر میں ہونے والی ایل سی پی آر کانفرنس میں خطاب

ہفتہ 5 مئی 2018 23:50

لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) پرامن پاکستان نہ صرف افغانستان بلکہ جنوبی ایشیاء کی سائنسی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے - ان خیالات کااظہار ترکی کے وزیراعظم کے چیف ایڈوائزر برائے وسطی ایشیاء عمر فاروق نے لاہور سنٹر فار پیس اینڈ ریسرچ کے زیراہتمام ترکی کے شہر استنبول میں ترقی کے لئے ربط سازی کی اہمیت پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا - اس موقع پر ایل سی پی آر کے چیئرمین و سابقہ سیکرٹری خارجہ شمشاداحمد خان اور ترکی کی ساؤتھ سٹریٹجیک ریسرچ سنٹر کے کیمل ڈیمیئرنے بھی کانفرنس سے خطاب کیا - واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی مشترکہ کاوش ہے جس کا مقصد علاقائی تنازعات اور معاشی عدم مساوات کو موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امن کے ساتھ حل کرنا ہے -کانفرنس میں علاقائی اور بین الاقوامی تجارت ، سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لئے قابل عمل تجاویز پر بھی غور و فکر / بحث کی گئی - جن کے عمل پذیر ہونے سے علاقائی اور بین الاقوامی سرحدوں کو امن ، تجارت او رمعاشی استحکام کو فروغ دیاجاسکتا ہے - کانفرنس میں اتفاق رائے سے طے پایہ کہ قومی و علاقائی سطح پر کوئی بھی معاشی حکمت عملی تب تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک تنازعات کی بنیادی وجوہات کو موثر طریقے سے حل نہیں کیا جاتا - کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ امن اور ترقی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں اور علاقائی تعاون کے ذریعے معاشی ترقی ہی امن اور سلامتی کی اصل عکاس ہے - اس حوالے سے کانفرنس نے چائنہ کی بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو کو علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ تسلیم کیا - کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ بھی کیاگیا کہ بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پالیسیوں کی مدافعت ، انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی ، تجارتی آزادی، سرمایہ کی بہاؤ اور عوام کے عوام سے روابط کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں - سابق فنانس منسٹر ڈاکٹر سلمان شاہ نے زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی اپنے اپنے علاقوں میں تجارت کے محور ہیں - انہوںنے کہاکہ اس طرح کی کانفرنس علاقائی سطح کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی امن اور تعلقات میں اہم آہنگی کے لئے حوصلہ افزاء کردار ادا کرسکتی ہیں - کانفرنس سے کسووہ کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر ایلبینا ریفکی، انقرہ میں کسووہ کے سفیر Ayni Spahiu نے بھی خطاب کیا -