نندتا داس فلم ’’منٹو‘‘ بنانے کے سفر پر کتاب لکھیں گی

اتوار 6 مئی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ فلمساز، ہدایتکار و اداکارہ نندتا داس فلم ’’منٹو‘‘ بنانے کے سفر پر مبنی مکمل کتاب لکھیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں نندتا داس نے کہا ہے کہ اپنی پہلی فلم ’’فراق ‘‘ کی ہدایتکاری مشکل کام تھا لیکن فلم ’’منٹو ‘‘میری زندگی کا نہ صرف ایک چیلنجنگ تجربہ ہے بلکہ اس میں تحقیق، کہانی، فنڈز اکھٹے کرنا، کاسٹ کا انتخاب اور پھر فلم بنانا یہ تمام چیزیں سیکھنے کے لئے ایک اہم موڑ ثابت ہوئی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ فلم میری تیسری فلم کے لئے ایک بڑی ریہرسل ہے یہاں تک کہ میں نے ’’منٹو ‘‘ بنانے کے سفر پر مبنی ایک مکمل کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منٹو کی زندگی اور کام میں ان کی آزاد روح اور جرات نے مجھے بہت متاثر کیا ہے جو ہر قسم کی قدامت پرستی کے خلاف کھڑے ہوتے یہ ان کی بے خوفی اور انسانیت کے ساتھ گہری فکر اور وابستگی ہے جو مجھے ہمیشہ ان سے منسلک کرتی ہے۔ فلم ’’منٹو ‘‘ میں اداکار نوازالدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کانز فلم فیسٹیل میں 13مئی کو دکھائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :