نواز شریف جلسہ ، ایبٹ آباد سے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوںپر مشتمل قافلہ مانسہرہ روانہ

اتوار 6 مئی 2018 13:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) مانسہرہ میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے جلسہ میں شرکت کیلئے ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں ہزاروں کارکن جلسہ گاہ پہنچے۔ایبٹ آباد سے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوںپر مشتمل قافلہ مانسہرہ کیلئے روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ روانگی سے قبل ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا مانسہرہ میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف کے قیادت میں متحد ہے ۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بناء پر عوامی طاقت سے ملک کے چاروں صوبوں سمیت مرکزمیں بھی حکومت بنائے گی ۔مسلم لیگ (ن)آئندہ پانچ سال کے دوران ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی۔