ارجن ہنگورانی جہان فانی سے کوچ کر گئے

اتوار 6 مئی 2018 13:50

ارجن ہنگورانی جہان فانی سے کوچ کر گئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ فلمساز ارجن ہنگورانی جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دھرمیندرا نے انسٹاگرام پر ارجن ہنگورانی کے دنیا چھوڑ جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ممبئی میں میرا بہت ساتھ دیا اور آج ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ارجن ہنگورانی کی موت کی وجوہات اور دیگر تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئی ہیں، ان کی معروف فلمیں ’’کہانی قسمت کی‘‘، ’’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘‘، ’’قاتلوں کے قاتل‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔