فلم ’’اومیرتا ‘‘ کا ریلیز کے پہلے روز صرف 54 لاکھ کا بزنس

اتوار 6 مئی 2018 14:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’اومیرتا ‘‘ ریلیز کے پہلے روز صرف 54 لاکھ روپے ہی کماسکی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ہنسل مہتا کی فلم ’’اومیرتا‘‘ 4مئی کو ریلیز کی گئی جو ریلیز کے پہلے روز شائقین کی توجہ حاصل نہیں کر سکی اور صرف 54 لاکھ روپے ہی کما سکی ہے، فلم میں اداکار راج کمار رائو نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم میں اداکار راجیش تیلنگ، روپندر نگرا اور کیول اروڑا نے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :