ساہیوال ،ْتیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں میڈیکل کمپنی کے سیلز آفیسر کی بیوی جاں بحق ،ْتین افراد زخمی

اتوار 6 مئی 2018 17:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) لاہور ساہیوال روڈ پر یوسف والہ کے قریب تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں میڈیکل کمپنی کے سیلز آفیسر کی بیوی جاں بحق دو بچیوں سمیت تین شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لاہور سے ساہیوال کار میں ایک میڈیکل کمپنی کا سیلز آفیسر عرفان اپنی بیوی ممتاز بی بی اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ساہیوال آرہے تھے کہ یوسف والا کے قریب عرفان کو اونگھ آگئی اور کار ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں عرفان کی بیوی ممتاز بی بی مو قع پر جاں بحق اس کی بیٹی علیشہ 8سالہ اور بھتیجی مر یم عمران 3سالہ اور عرفان خود شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں بچیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر نیورو سرجری وارڈ میں دا خل کرا دیا گیا ہے جبکہ عارفوالہ ساہیوال روڈ پر کمیر کے قریب لوڈ ٹرک کی چھت سے گر کر وہاڑی کا کنڈکٹر عابد حسین 28سالہ شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر دونوں حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔