سونم کی شادی کی تقریبات (آج) ہوں گی ،ْمہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع

اتوار 6 مئی 2018 18:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ کی فیشن آئکن سمجھی جانی والی اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز (آج) 7 مئی کو دوپہر سے ہوگاجس کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سونم مہندی اور سنگیت کے پروگرام میں الگ اور رخصتی کے وقت کسی اور ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنیں گی۔

دکن کیرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور مہندی کی تقریبات کے دوران سادہ لباس زیب تن کریں گی، جس کی ڈیزائن انارکلی کے لباس کی طرح ہوگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سونم کپور مہندی کی تقریبات کے دوران گلابی رنگ کے چپل پہنیں گی۔بھارتی میڈیا نے اپنی خبر میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کیلئے عروسی جوڑا ان کی دوست ڈیزائنر انامیکا کھنہ تیار کریں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امکان ہے کہ سونم کپور اور ان کے خاندان کی جانب سے دی جانے والی شادی کی پارٹی میں وہ برطانوی فیشن ہاؤس ’رالف اینڈ روسو‘ کا تیار کردہ لباس پہنیں گی۔این ڈی ٹی وی نے رپورٹ میں بتایا کہ سونم کپور کے ہونے والے شوہر آنند آہوجا فیشن ڈیزائنر رگھنوندرا راٹھوڑ کا تیار کردہ لباس پہنیں گے۔

متعلقہ عنوان :